لوئر دیر کی تحصیل بلامبٹ کے علاقے لاجبوک درہ میں پیش آنے والے افسوسناک ٹریفک حادثے میں ایک ہی خاندان کے دو افراد جاں بحق جبکہ 13 افراد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق مسافر پک اپ (ڈاٹسن) گاڑی بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں موقع پر ہی دو افراد دم توڑ گئے۔
حادثے کے فوراً بعد مقامی افراد، الخدمت فاؤنڈیشن اور سول ڈیفنس کے اہلکاروں نے امدادی کارروائیاں شروع کیں اور زخمیوں کو نکال کر فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
جاں بحق ہونے والوں میں بشیر ولد خایستہ خان اور حسییت بی بی زوجہ بشیر شامل ہیں جن کا تعلق پختورگے لاجبوک سے بتایا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: صوابی میں ٹریفک حادثہ ایک ہی خاندان کے 14افراد زخمی
زخمیوں میں ڈرائیور سمیع اللہ ولد صاحب زادہ ساکن مورنی بلامبٹ، کلثوم دختر شفیع اللہ، گل سہرہ، طفل حنان، حماد، فرزانہ، حریرہ، شہاب، شفیع اللہ، سومرہ، وریشہ، کل سانگہ، عاصم اللہ اور ذیشان شامل ہیں۔





