سید عاصم منیر تیرے جان نثار بے شمار ،ایک اور افغانی شہری کا فیلڈ مارشل کے لیے پیار بھرا پیغام

Pakistan SCO Summit 2026

افغانستان کے اندر ملا ہیبت اللہ کی قیادت اور موجودہ طالبان حکومت کی پالیسیوں کے خلاف شہریوں کی جانب سے شروع کی گئی مہم میں شدت پیدا ہوگئی ہے۔

اس مہم کے دوران افغان شہریوں کی جانب سے پاکستان کی عسکری قیادت کے حق میں پیغامات سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے، جو خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال کی نشاندہی کر رہا ہے۔

حالیہ واقعے میں ایک اور افغان شہری نے منصوری کور ہیڈ کوارٹر برمل کے مین گیٹ کے سامنے کھڑے ہو کر پاکستان کے آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے لیے اپنی محبت اور یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ مذکورہ شہری نے اپنے پیغام میں آرمی چیف کی قیادت کو سراہتے ہوئے ان کے حق میں نعرے لگائے اور انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

ذرائع کے مطابق افغان شہریوں کی جانب سے اس طرح کے اقدامات اور ملا ہیبت اللہ کے خلاف بڑھتی ہوئی آوازیں اس بات کی عکاسی کرتی ہیں کہ وہاں کے عوام کا ایک بڑا طبقہ موجودہ افغان قیادت سے نالاں ہے۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top