اورکزئی: اورکزئی کے علاقے توڈہ میلہ میں یکم اپریل 2026 کو سیکیورٹی فورسز اور خوارجین کے مابین جھڑپیں ہوئی ہیں۔
مقامی ذرائع کے مطابق پولیس نے کچھ مشکوک افراد کو سیکیورٹی فورسز کی پوسٹ کی جانب جاتے ہوئے دیکھا، جس کے بعد فورسز نے فوری ردعمل دیتے ہوئے انہیں فائر کے ذریعے نشانہ بنایا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں اطراف سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر صورتحال پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق جھڑپ میں خوارجین کو جانی نقصان پہنچا ہے، تاہم سیکیورٹی فورسز کے کسی قسم کے نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں : غضبُ للحق جاری: باجوڑ، نواپاس اور دیر میں افغان طالبان کی فائرنگ، پاکستان کا بھرپور جواب، دشمن خاموش
سیکیورٹی ذرائع نے مزید بتایا کہ علاقے میں اضافی فورسز تعینات کر دی گئی ہیں تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے کو فوری طور پر قابو میں لایا جا سکے اور شہریوں کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے۔
یہ کارروائی اس سلسلے میں کی گئی ہے کہ علاقے میں دہشتگرد عناصر کی نقل و حرکت پر نظر رکھی جائے اور کسی بھی ممکنہ حملے کو بروقت ناکام بنایا جا سکے۔





