ناسا کا آرٹیمس راکٹ فلوریڈا سے تاریخی مشن پر روانہ

امریکی خلائی ادارے ناسا کا آرٹیمس 2 راکٹ امریکی ریاست فلوریڈا سے تاریخی مشن پر روانہ ہوگیا۔

یہ مشن 50 سال بعد انسانوں کو دوبارہ چاند کے قریب لے جائے گا۔ 4 خلا بازوں پر مشتمل عملہ 10 روزہ مشن میں تقریباً 6 لاکھ 85 ہزار میل کا سفر کرتے ہوئے چاند کے گرد چکر لگائے گا اور پھر زمین پر واپس آئے گا۔

اس مشن میں 4 خلا باز شامل ہیں، جن میں 3 امریکی اور 1 کینیڈین ہے۔یہ مشن تقریباً 10 دن تک جاری رہے گا اور خلا باز چاند کے گرد چکر لگا کر واپس آئیں گے۔

اس مشن میں پہلی خاتون اور پہلا سیاہ فام خلا باز بھی شامل ہیں جو چاند کے سفر پر جا رہے ہیں۔

یہ مشن صرف چاند کے گرد سفر کرے گا لینڈنگ نہیں ہوگی۔اس کا مقصد مستقبل میں چاند پر دوبارہ انسان اتارنے کی تیاری کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بال ٹیمپرنگ تنازعہ: فخر زمان کا جواب سامنے آ گیا

ناسا کا ہدف ہے کہ 2028 تک دوبارہ چاند پر انسان اتارے جائیں۔اس کے بعد مریخ (Mars) پر انسانی مشن کی تیاری بھی کی جائے گی۔

مختصر یہ کہ یہ مشن انسان کی خلا میں واپسی کا نیا دور شروع کر رہا ہے اور مستقبل میں چاند پر مستقل موجودگی کی بنیاد رکھے گا۔

Scroll to Top