خیبرپختونخوا کے تعلیمی نظام کی نااہلی! نہم اسلامیات کا حل شدہ پرچہ 250 روپے میں فروخت

خیبرپختونخوا کے تعلیمی نظام کی نااہلی! نہم اسلامیات کا حل شدہ پرچہ 250 روپے میں فروخت

خیبرپختونخوا میں نہم جماعت کے اسلامیات کے پرچے نے امتحانی شفافیت پر سوالیہ نشان لگا دیا۔ پشاور تعلیمی بورڈ کے زیر انتظام یہ پرچہ شروع ہونے کے ساتھ ہی بورڈ کے قریب موجود فوٹوسٹیٹ والوں کے پاس حل شدہ دستیاب ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق، اڑھائی سو روپے میں فروخت ہونے والا پرچہ ہر خاص و عام کے لیے دستیاب تھا، جس سے واضح ہوتا ہے کہ پرچہ شروع ہونے سے قبل ہی لیک ہو چکا تھا اور بعد میں حل شدہ صورت میں مارکیٹ میں فروخت کے لیے رکھا گیا۔

یہ واقعہ نہ صرف امتحانی عمل کی شفافیت کو متاثر کرتا ہے بلکہ طلبہ اور والدین کے لیے بھی شدید تشویش کا باعث بنا ہے۔ طلبہ نے انتظامیہ سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے، تاہم ابھی تک کسی کے خلاف کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسے حالات طلبہ کے مستقبل پر گہرے اثرات مرتب کر سکتے ہیں، اور امتحانی نظام میں موجود خامیوں کو دور کرنا انتہائی ضروری ہے۔

Scroll to Top