صوبائی حکومت کی کارروائی! افغان مہاجرین کے 14 کاروباری مراکز سیل

صوبائی حکومت کی کارروائی! افغان مہاجرین کے 14 کاروباری مراکز سیل

Pakistan SCO Summit 2026

شہر کی سبزی منڈی میں افغان مہاجرین کے 14 کاروباری مراکز کو سیل کر دیا گیا ہے، جس کے باعث پشاور میں سبزیوں کی سپلائی متاثر ہوئی اور قیمتوں میں اضافہ شروع ہو گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ کارروائی فردوس پھاٹک اور شاہی باغ کے قریب واقع سبزی منڈی میں عمل میں آئی، جہاں دکانیں سیل ہونے کے بعد شہریوں کو سبزی خریدنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

سبزی منڈی کے کاروباری مراکز کے سیل ہونے کے بعد پشاور کے گورنمنٹ کالج چوک کے قریب روڈ کی بندش نے بھی شہریوں کے مسائل بڑھا دیے ہیں، جس سے لوگوں کو روزمرہ کی ضروریات کے لیے مزید پریشانی کا سامنا ہے۔

تاجر اور شہری دونوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ فوری اقدامات کیے جائیں تاکہ سبزی کی قیمتوں میں استحکام آئے اور شہریوں کو بنیادی ضروریات کی فراہمی متاثر نہ ہو۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top