صدر اور وزیر اعظم کی بنوں میں خودکش حملے کی شدید مذمت ، شہدا کے اہلخانہ سے گہرے رنج و افسوس کا اظہار

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں کے تھانہ ڈومیل پر خودکش حملے پر شدید افسوس اور دکھ کا اظہار کیا ہے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے واقعے میں شہید ہونے والے افراد کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔

صدر نے کہا کہ ملک سے بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے ناسور کا جڑ سے خاتمہ کرنا اولین ترجیح ہے اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے قومی عزم غیر متزلزل ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ڈومیل پولیس اسٹیشن پر خودکش حملے کی شدید مذمت کی اور واقعے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے رنج و افسوس کا اظہار کیا۔

 وزیراعظم نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعائیں بھی کیں اور کہا کہ ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے حکومت پر عزم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بنوں ڈومیل میں پولیس سٹیشن پر خوارج کا بزدلانہ حملہ ناکام، خواتین اور بچوں سمیت 10 عام شہری شہید

صدر اور وزیراعظم دونوں نے عوام کو یقین دلایا کہ سیکیورٹی فورسز ملک میں امن و امان قائم رکھنے اور دہشت گردوں کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے ہر ممکن کارروائی کر رہی ہیں۔

Scroll to Top