مشکل وقت میں بڑا سہارا، وفاق اور پنجاب میں بس اور ٹرین سفر فری، خیبرپختونخوا میں یہ سہولت ناپید، عوام حکومت کا منہ تکنے لگے

Pakistan SCO Summit 2026

مشکل معاشی حالات میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے وفاقی دارالحکومت اور پنجاب میں پبلک ٹرانسپورٹ کو مفت کر دیا گیا ہے جبکہ خیبرپختونخوا کے عوام اس سہولت سے محروم ہیں۔

وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر کل سے اسلام آباد میں عام عوام کے لیے تمام بس اور ٹرین خدمات اگلے 30 دنوں کے لیے بلا معاوضہ فراہم کی جائیں گی۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایک بیان میں کہا کہ یہ اقدام شہریوں کو مالی ریلیف دینے اور روزمرہ سفر کو آسان بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس عوامی ریلیف اقدام کے تمام اخراجات وزارت داخلہ برداشت کرے گی، جو تقریباً 3.5 کروڑ روپے بنتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں سفر اب مفت، وزیراعظم کی ہدایت پر پبلک ٹرانسپورٹ 30 دن کے لیے فری

اسی طرح وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے میں عوامی ریلیف کے لیے اہم اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ اورنج لائن میٹرو ٹرین، میٹرو بس سروس، سپیڈو بس اور گرین الیکٹرو بس میں سفر مفت ہوگا۔

مریم نواز نے کہا کہ موجودہ عالمی حالات اور جنگ کے باعث دنیا معاشی بحران کا شکار ہے اور درآمدی تیل پر انحصار کی وجہ سے پاکستان بھی متاثر ہو رہا ہے، انہوں نے عوام کو یقین دلایا کہ مشکل حالات میں وہ تنہا نہیں چھوڑے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب آگے نکل گیا، وزیراعلیٰ مریم نواز نے صوبے کے تمام شہروں میں پبلک ٹرانسپورٹ مفت کر دی

تاہم خیبرپختونخوا میں کفایت شعاری پالیسی کے حوالے سے کوئی بڑا اعلان سامنے نہیں آیا جس کے باعث وہاں کے عوام اس قسم کی سہولیات سے محروم ہیں۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top