شانگلہ،الپوری بورڈ کے قریب گاڑی کھائی میں گرنے سے 6 افراد زخمی

Pakistan SCO Summit 2026

سہیل خان
شانگلہ کے علاقے الپوری بورڈ کے مقام پر تیز رفتار گاڑی ڈرائیورگہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 6 افراد شدید زخمی ہو گئے۔

ریسکیو 1122 کے کنٹرول روم کو حادثے کی اطلاع ملتے ہی میڈیکل ٹیم اور ایمبولینسز فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچیں۔

ریسکیو اہلکاروں نے کھائی سے زخمیوں کو نکال کر موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور بعد ازاں انہیں مزید علاج کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال (ڈی ایچ کیو) الپوری منتقل کر دیا گیا۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والے تمام افراد کا تعلق اپر دیر سے ہے جن کی شناخت انعام ولد بہرام خان، ساجد اللہ ولد روخانے، ثناء اللہ ولد غلام فاروق، حبیب اللہ ولد تاجور رحمان، زکریا ولد عزیز اللہ اور حفیظ اللہ ولد غلام فاروق کے ناموں سے ہوئی ہے۔

حادثہ بظاہر تیز رفتاری کے باعث گاڑی بے قابو ہونے کی وجہ سے پیش آیا۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top