صوبائی حکومت کی نااہلی یا کچھ اور !پشاور میں سی این جی اسٹیشنز اچانک بند کر دیئے گئے

صوبائی حکومت کی نااہلی یا کچھ اور !پشاور میں سی این جی اسٹیشنز اچانک بند کر دیئے گئے

Pakistan SCO Summit 2026

پشاور میں اچانک سی این جی اسٹیشنز بند ہونے سے شہریوں کی زندگی متاثر ہو گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق گلبہار، جی ٹی روڈ، یونیورسٹی روڈ اور دیگر اہم علاقوں میں سی این جی کی سپلائی معطل کر دی گئی ہے جبکہ اندرون شہر کے تمام اسٹیشنز بھی بند ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ اس اچانک بندش نے ٹرانسپورٹ اور روزمرہ زندگی کو شدید متاثر کیا ہے۔ شہری متعلقہ حکام سے فوری نوٹس لینے اور مسائل حل کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

اب تک سی این جی اسٹیشنز بند ہونے کی وجوہات سامنے نہیں آ سکیں، اور نہ ہی کسی حکومتی بیان میں اس حوالے سے وضاحت کی گئی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسے فیصلے نہ صرف عوام کی مشکلات میں اضافہ کرتے ہیں بلکہ مقامی معیشت اور روزگار پر بھی منفی اثرات مرتب کر سکتے ہیں۔

شہری اب سوال کر رہے ہیں کہ کیا یہ بندش محض نااہلی ہے یا اس کے پیچھے کوئی اور وجوہات کارفرما ہیں، اور حکومت کب تک عوام کو اس غیر یقینی صورتحال میں مبتلا رکھے گی۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top