بنوں کے علاقے بکاخیل میں گربز بازار کے قریب ایک گاڑی (ٹرک) پانی کے تیز بہاؤ کی زد میں آکر دریائے ٹوچی میں جا گری۔
حادثے کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 10 افراد دریا میں ڈوب گئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق اب تک دریا سے دو افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیںجبکہ 4 افراد کو زندہ لیکن زخمی حالت میں ریسکیو کر کے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
امدادی ٹیموں کا کہنا ہے کہ گاڑی میں سوار مزید 4 افراد تاحال لاپتہ ہیں جن کی تلاش کے لیے غوطہ خور اور امدادی اہلکار مصروفِ عمل ہیں۔
دریا میں پانی کا بہاؤ تیز ہونے کے باعث ریسکیو آپریشن میں مشکلات کا سامنا ہے، تاہم لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے کوششیں جاری ہیں۔





