مارچ 2026 کے آئی سی سی ایوارڈ کے نامزد کھلاڑیوں کی فہرست جاری

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے مارچ 2026 کے مینز پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ کے لیے نامزدگیوں کا اعلان کر دیا، جس میں دنیا کے چند نمایاں کرکٹرز شامل ہیں۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ فہرست کے مطابق بھارت کے وکٹ کیپر بیٹر سنجو سیمسن اور فاسٹ بولر جسپرِت بمراہ کو مارچ کے مہینے کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ جنوبی افریقا کے نوجوان بیٹر کونر ایسٹرہوئزن نے بھی اس ایوارڈ کے لیے جگہ بنائی۔

ذرائع کے مطابق یہ کھلاڑی مارچ کے دوران اپنی شاندار کارکردگی کی بنیاد پر شارٹ لسٹ کیے گئے ہیں، جس میں رنز بنانے، وکٹیں لینے اور میچ جیتنے میں نمایاں کردار ادا کرنے والے کھلاڑی شامل ہیں۔

آئی سی سی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ ہر ماہ ان کھلاڑیوں کو دیا جاتا ہے جو بین الاقوامی کرکٹ میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ اس ایوارڈ کے لیے شائقین بھی ووٹنگ کے ذریعے اپنی رائے دے سکتے ہیں، جس سے فائنل فاتح کا تعین ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سینیٹ انتخابات: بشریٰ بی بی کا ڈرائیور بھی امیدوار کے طور پر میدان میں آگیا

نامزد کھلاڑیوں میں سنجو سیمسن نے بھارت کے لیے کئی اہم رنز بنائے، جبکہ جسپرِت بمراہ نے اپنی فاسٹ بولنگ سے حریف ٹیموں کو پریشان کیا۔

کونر ایسٹرہوئزن نے جنوبی افریقا کی ٹیم کے لیے نوجوان ہونے کے باوجود غیر معمولی کھیل کا مظاہرہ کیا اور اپنی ٹیم کو کئی میچ جیتانے میں مدد دی۔

اب یہ شائقین کی ووٹنگ پر منحصر ہے کہ کون سا کھلاڑی مارچ 2026 کے لیے آئی سی سی مینز پلیئر آف دی منتھ بنے گا۔

Scroll to Top