لنڈی کوتل،افغان مہاجرین سے رجسٹریشن کے نام پر لوٹ مار کرنے والے 4 افراد گرفتار

ضلع خیبرکی تحصیل لنڈی کوتل میں حمزہ بابا مزار کے قریب قائم افغان مہاجرین ہولڈنگ کیمپ میں جعلسازی کے ذریعے رقم وصول کرنے والے 4 ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

ایس ایچ او لنڈیکوتل عشرت شینواری نے اطلاع ملنے پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزمان اکرام، نہار علی، عطااللہ اور نورسید کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

گرفتار ملزمان خود کو عملہ ظاہر کر کے رجسٹریشن کے نام پر مہاجرین سے غیر قانونی رقم وصول کر رہے تھے ۔

ایس ایچ او لنڈیکوتل کے مطابق گرفتار ملزمان خود کو عملہ ظاہر کر کے مہاجرین سے رجسٹریشن کے نام پر غیر قانونی طور پر رقم وصول کر رہے تھے۔ رجسٹریشن کا عمل مکمل طور پر شفاف ہے اور اس میں کسی بھی قسم کی رشوت دینے کی ضرورت نہیں۔

انہوں نے مہاجرین سے کہا کہ وہ اپنی باری کا انتظار کریں اور صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں۔

انہوں نے مزید ہدایت کی کہ کسی بھی غیر متعلقہ شخص کو رقم دینے سے گریز کیا جائے اور اگر کوئی مشکوک سرگرمی یا رشوت طلب کرے تو فوری طور پر قریبی پولیس سے رابطہ کیا جائے۔

Scroll to Top