اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے 8 اپریل 2026 کو سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان سے ٹیلی فون پر اہم گفتگو کی۔
گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے خطے کی موجودہ صورتحال اور مشرق وسطیٰ میں ابھرتے ہوئے حالات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے پاکستان کی جانب سے مذاکرات اور سفارتی رابطوں کے ذریعے خطے میں امن اور استحکام کے فروغ کی حالیہ کوششوںکے بارے میں معلومات فراہم کیں۔
یہ گفتگو پاکستان کی علاقائی سفارتکاری اور بین الاقوامی تعلقات کو مضبوط کرنے کی کوششوںکی عکاس ہے اور عالمی سطح پر پاکستان کے پرامن کردار کو اجاگر کرتی ہے۔
پاکستانی وزارت خارجہ کے مطابق، دونوں ممالک نے خطے میں امن و استحکام کے لیے تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا اور مختلف سفارتی ذرائع کے ذریعے رابطے بڑھانے پر زور دیا۔
یہ بھی پڑھیں : فیلڈ مارشل گفتگو آگے بڑھا رہے ہیں ، جلد اچھی خبر متوقع ہے ، سی این این
یاد رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے امریکی صدر سے اپیل کی ہے کہ مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ کے پرامن حل کے لیے موجودہ ڈیڈلائن میں دو ہفتے کی توسیع دی جائے، تاکہ سفارتی کوششیں بلا تعطل جاری رہ سکیں۔
وزیر اعظم نے اپنی اپیل کے ساتھ ٹوئٹ میں بھی پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے عالمی برادری اور تمام فریقین سے گزارش کی کہ دو ہفتوں کے لیے ہر جگہ جنگ بندی اختیار کی جائے تاکہ مذاکرات کے ذریعے تنازعہ کے حتمی اور پائیدار حل کی راہ ہموار ہو سکے۔





