صورتحال نہایت نازک وحساس مرحلے سے ایک قدم آگے بڑھ چکی ،ایرانی سفیر

پاکستان میں ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے کہا ہے کہ فی الحال صورتحال ایک نہایت نازک اور حساس مرحلے سے ایک قدم آگے بڑھ چکی ہے۔

رضا امیری نے تجویز دی کہ اگلے مرحلے میں ضروری ہے کہ احترام اور باہمی شائستگی کو ترجیح دی جائے اور بیان بازی اور غیر ضروری تکرار کی جگہ سنجیدگی لے۔

انہوں نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر لکھا کہ جنگ روکنے کے لیے پاکستان کی مثبت اور نتیجہ خیز نیک نیتی پر مبنی کوششیں ایک نہایت اہم اور حساس مرحلے میں داخل ہو رہی ہیں۔

انہوںنے لکھا کہ مزید پیش رفت کے لیے جڑے رہیں۔

یاد رہے کہ ایک ٹویٹ میں شہبازشریف کا کہنا تھا کہ سفارت کاری کو اپنا راستہ چلانے کی اجازت دینے کے لیےمیں صدر ٹرمپ سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ آخری تاریخ کو دو ہفتوں تک بڑھا دیں۔

یہ بھی پڑھیں : شہبازشریف کا ایکس پیغام نے 2گھنٹے میں 40لاکھ ویوز حاصل کرلئے

انہوں نے کہا کہ پاکستان پورے خلوص کے ساتھ ایرانی بھائیوں سے جذبہ خیر سگالی کے طور پر آبنائے ہرمز کو 2ہفتوں کے لیے کھولنے کی درخواست کرتا ہے۔

شہبازشریف نےاپیل کی ہم تمام متحارب فریقوں سے بھی درخواست ہے کہ وہ خطے میں طویل مدتی امن اور استحکام کے مفاد میں جنگ کے حتمی خاتمے کے لیے سفارت کاری کو موقع دیں اور دو ہفتوں کے لیے جنگ بندی کی پابندی کریں۔

وزیراعظم کے ٹویٹ کے بعد عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں بھی نمایاں کمی ہوئی ہے۔

Scroll to Top