بلوچستان کے اضلاع قلات اور خضدار میں زلزلہ، شہریوں میں خوف و ہراس

بلوچستان کے اضلاع قلات اور خضدار کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.8ریکارڈ کی گئی جبکہ زمین میں اس کی گہرائی 11 کلومیٹرتھی۔ زلزلہ پیما مرکز نے بتایا ہے کہ زلزلے کا مرکز قلات سے تقریباً 50 کلومیٹر جنوب مشرق میں زہری کا علاقہ تھا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں اب تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے، تاہم مقامی انتظامیہ اور متعلقہ ادارے صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔

Scroll to Top