وزیراعظم شہباز شریف کا آج قوم سے خطاب متوقع، اہم اعلانات کا امکان

وزیراعظم کچھ دیر میں قوم سے خطاب کریں گے، اہم اعلانات متوقع

Pakistan SCO Summit 2026

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے آج کچھ ہی دیر میں قوم سے خطاب کریں گے جس کے لیے سرکاری سطح پر تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق اس خطاب میں وزیراعظم ملک کی مجموعی معاشی صورتحال پر بات کریں گے اور عوام کے لیے کچھ اہم ریلیف اقدامات کا اعلان بھی کیا جا سکتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اپنے خطاب میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے ردوبدل کا اعلان کر سکتے ہیں۔

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں ہونے والی حالیہ کمی کے بعد یہ توقع کی جا رہی ہے کہ وزیراعظم عوام کو مہنگائی سے بچانے کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کے نرخوں میں نمایاں کمی کا اعلان بھی کریں گے۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top