ممتاز عالم دین مفتی تقی عثمانی نے کہا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے اور جنگی صورتحال کو ٹالنے میں پاکستانی قیادت نے انتہائی نازک اور متوازن کردار ادا کیا ہے، جو اللہ تعالیٰ کی خاص توفیق سے ممکن ہوا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (X) پر جاری بیان میں مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ اس سفارتی کوشش کے باعث دنیا بھر میں پاکستان کا وقار غیر معمولی طور پر بلند ہوا ہے، جو ایک قابلِ فخر پیش رفت ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج ہونے والے اہم مذاکرات کی کامیابی نہ صرف عالمِ اسلام بلکہ پوری دنیا کے مفاد سے وابستہ ہے۔ اس موقع پر وزیر اعظم کی جانب سے عوام سے دعا کی اپیل بھی کی گئی ہے، لہٰذا پوری قوم کو اس اہم مرحلے پر دعا میں شریک ہونا چاہیے۔





