پشاور بائیکرز کلب کی چوتھی سالگرہ، خیبرپختونخوا بائیکرز ایسوسی ایشن کے قیام کا فیصلہ

Pakistan SCO Summit 2026

پشاور بائیکرز کلب کے زیر اہتمام کلب کی چوتھی سالگرہ کے موقع پر پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈائریکٹر خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی محمد علی سید نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

تقریب میں خیبرپختونخوا بائیکرز ایسوسی ایشن کے قیام کا فیصلہ کیا گیا جبکہ کلب کے نئے عہدیداران کا بھی انتخاب عمل میں لایا گیا قاری حسنین عبدالرحمان کو پشاور بائیکرز کلب کا نیا کپتان مقرر کیا گیا جبکہ رفیع خان ایسوسی ایٹ نائب کپتان منتخب ہوگئے۔

اس موقع پر ساجد علی خان کو خیبرپختونخوا بائیکرز ایسوسی ایشن کا صدر مقرر کیا گیا۔

تقریب میں پشاور بائیکرز کلب کی چوتھی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا جس میں کلب کے تمام ممبران سمیت ایس پی سٹی ٹریفک پولیس عبدالرحیم خان اور دیگر مہمانانِ گرامی نے شرکت کی۔

تقریب کے دوران خیبرپختونخوا بائیکرز ایسوسی ایشن کی جانب سے عالمی یومِ سیاحت کے موقع پر بڑے پیمانے پر ریلی اور مختلف سرگرمیوں کے انعقاد کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہبازشریف کی چھٹے ورلڈ نومیڈ گیمز کی افتتاحی تقریب میں شرکت، پاکستانی کھلاڑیوں کے دستے کو خراج تحسین

منتظمین کے مطابق 11 ستمبر کو بائیکرز کی ریلی کورمبر جھیل، اپر چترال کے لیے روانہ ہوگی جس کا مقصد صوبے کے خوبصورت سیاحتی مقامات کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ موٹر سائیکل ٹورازم کو فروغ دینا ہے۔

تقریب کے شرکاء نے بائیکنگ، سیاحت اور نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے کے لیے ایسی سرگرمیوں کے تسلسل پر زور دیا۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top