صارفین ہو جائیں تیار! سب میرین کیبل کی مرمت، انٹرنیٹ متاثر ہونے کا خدشہ

صارفین ہو جائیں تیار! سب میرین کیبل کی مرمت، انٹرنیٹ متاثر ہونے کا خدشہ

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) نے ایک اہم سب میرین کیبل کی مرمت کے لیے شیڈولڈ مینٹیننس کا اعلان کر دیا ہے، جس کے باعث ملک میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

پی ٹی سی ایل کے مطابق مرمتی کام 14 اپریل سے شروع ہوگا اور 20 اپریل تک جاری رہے گا۔ اس دوران خاص طور پر شام کے اوقات میں صارفین کو انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی یا سروس میں تعطل کا سامنا ہو سکتا ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ سب میرین کیبل میں پیش آنے والی خرابی کو دور کرنے کے لیے بین الاقوامی کیبل کنسورشیم کی معاونت حاصل کی جا رہی ہے، تاکہ سروس کو جلد از جلد مکمل طور پر بحال کیا جا سکے۔

ماہرین کے مطابق سب میرین کیبلز عالمی انٹرنیٹ نظام کا ایک اہم حصہ ہیں، اور ان کی مرمت کے دوران عارضی طور پر سروس متاثر ہونا ایک معمول کی بات ہے۔

Scroll to Top