مذید بارشوں اور ژالہ باری کی پیشگوئی،الرٹ جاری

مذید بارشوں اور ژالہ باری کی پیشگوئی،الرٹ جاری

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ملک کے مختلف حصوں میں شدید بارشوں اور ژالہ باری کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا ہے۔

ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق 17 اور 18 اپریل کے دوران پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان سمیت شمالی علاقوں میں موسم شدید رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ قدرتی آفات کے مطابق پنجاب اور شمالی علاقہ جات میں موسلادھار بارشوں کے ساتھ ساتھ ژالہ باری بھی متوقع ہےجبکہ خیبرپختونخوا کے مغربی حصوں اور بلوچستان کے شمالی اضلاع میں بھی بادل برسنے اور ژالہ باری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

اس دوران اسلام آباد اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں بھی وقفے وقفے سے بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

این ڈی ایم اے نے خاص طور پر گلگت بلتستان اور کشمیر میں شدید بارشوں کے خدشے کا اظہار کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آندھی اور تیز جھکڑ چلنے کی بھی اطلاع دی گئی ہے۔

ترجمان نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ خراب موسم کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور تمام احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

Scroll to Top