بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے اپنی ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ 2026 جاری کر دی ہے جس میں عالمی معیشت کی سست روی اور جغرافیائی کشیدگی کے اثرات کو نمایاں کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی اور جنگی صورتحال کے باعث عالمی معیشت متاثر ہوئی ہے اور ترقی کی رفتار مزید سست ہو گئی ہے۔
آئی ایم ایف نے عالمی شرح نمو میں کمی کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ 3.6 فیصد سے کم ہو کر 3.4 فیصد رہ سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت نے آئی ایم ایف کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے، سرکاری ملازمین کیلئے بری خبر
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عالمی معاشی آؤٹ لک پر جغرافیائی سیاسی کشیدگی کے اثرات واضح طور پر نظر آ رہے ہیں جس کے باعث مختلف خطوں کی معیشتوں کو دباؤ کا سامنا ہے۔
آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی شرح نمو کے حوالے سے بھی پیشگوئی کی ہے کہ رواں مالی سال کے دوران پاکستان کی گروتھ 3.6 فیصد رہنے کا امکان ہے جو حکومت کے مقررہ 4.2 فیصد ہدف سے کم ہے۔
رپورٹ کے مطابق ہدف کا حصول مشکل ہو سکتا ہے جبکہ مہنگائی میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے جس سے عوام پر مزید معاشی بوجھ پڑنے کا امکان ہے۔





