اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا اسحاق ڈار سے رابطہ، پاکستان کے کردار کی تعریف

Pakistan SCO Summit 2026

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کو ٹیلیفون کیا ہے، جس میں خطے کی صورتحال اور امن عمل سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

گفتگو کے دوران سیکریٹری جنرل نے اسلام آباد میں مذاکرات کے انعقاد میں پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہا، انہوں نے خطے میں امن کے فروغ کے لیے وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی کوششوں اور سفارتی کردار کی بھی تعریف کی۔

اقوام متحدہ کی جانب سے پاکستان کی سفارتی کوششوں کی مکمل حمایت کا اظہار بھی کیا گیا اور کہا گیا کہ پاکستان کا کردار علاقائی امن کے لیے اہمیت رکھتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امید ہے فریقین مذاکرات جاری رکھیں گے ، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار

وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کے لیے مکالمے اور سفارت کاری کے فروغ کے لیے پرعزم ہے، انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات علاقائی امن کے لیے ایک اہم پیش رفت ہیں۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top