امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ اپنے اختتام کے بہت قریب پہنچ چکی ہے جبکہ دونوں ممالک کے درمیان امن مذاکرات جلد دوبارہ شروع ہونے کی توقع ہے۔
فاکس نیوز ست سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ دو ہفتوں کی جنگ بندی کے بعد کشیدگی میں نمایاں کمی آئی ہے اور حالات بہتر ہو رہے ہیں، انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ تنازع جلد مکمل طور پر ختم ہو سکتا ہے۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ اگرچہ جنگ اختتام کے قریب ہے تاہم امریکہ ابھی مکمل طور پر پیچھے نہیں ہٹا، ان کا کہنا تھا کہ اگر اس وقت کارروائیاں روک دی جائیں تو ایران کو اپنے انفراسٹرکچر کی بحالی میں کئی سال لگ سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سیز فائر برقرار، ایران کے ساتھ مذاکرات کر رہے ہیں، امریکی نائب صدر نائب صدر جے ڈی وینس
صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ حالیہ کشیدگی کے بعد ایران کو اپنے ملک کی تعمیر نو کے لیے تقریباً 20 سال درکار ہوں گے۔
انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ایران کسی نہ کسی طرح امریکہ کے ساتھ معاہدہ کرنا چاہتا ہے اور اس حوالے سے سنجیدہ دکھائی دیتا ہے۔
امریکی صدر نے مزید کہا کہ ایران ممکنہ طور پر کسی معاہدے تک پہنچنے کے لیے سنجیدہ ہے، اور آنے والے دنوں میں صورتحال مزید واضح ہو جائے گی۔





