ملک میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے، جس کے بعد نرخ نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار 500 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 5 لاکھ 3 ہزار 462 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 3 ہزار 1 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 31 ہزار 637 روپے ہو گئی ہے۔
ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں جاری اتار چڑھاؤ اور مقامی کرنسی کی قدر میں کمی کے باعث سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر یہی رجحان برقرار رہا تو آئندہ دنوں میں مزید اضافہ بھی ممکن ہے۔
قیمتوں میں اس اضافے کے بعد مارکیٹ میں خریداری کا رجحان بھی متاثر ہوا ہے جبکہ عوامی سطح پر مہنگائی کے دباؤ میں مزید اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔





