اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کے لیے رابطہ کیا ہے۔
پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق سلمان اکرم راجہ بانی تحریک انصاف کا خصوصی پیغام مولانا فضل الرحمن تک پہنچانا چاہتے تھے۔
تاہم، جے یو آئی رہنماؤں نے جواب دیا کہ مولانا فضل الرحمن اس وقت عمرے کی سعادت کے لیے سعودی عرب میں موجود ہیں اور وہ 8 مارچ کو وطن واپس پہنچیں گے۔
پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمن کی وطن واپسی پر تحریک انصاف کے رہنما ان سے ملاقات کے لیے جائیں گے۔
سلمان اکرم راجہ، جے یو آئی کے تحفظات پر بانی تحریک انصاف کے جواب اور پیغام سے مولانا فضل الرحمن کو آگاہ کریں گے۔