پاکستانی پرچم والے جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، بلومبرگ

پاکستان کے پرچم والا خام تیل بردار جہاز شالیمار خلیج فارس سے آبنائے ہرمز کے ذریعے کامیابی سے باہر نکلنے والا پہلا خام تیل بردار جہاز بن گیا ہے۔

بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق یہ جہاز جمعرات کی رات خلیج عمان میں داخل ہوا، اس نے متحدہ عرب امارات سے تقریباً 4 لاکھ 50 ہزار بیرل خام تیل لوڈ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: قطر میں شہباز شریف کا پرتپاک استقبال، فضائیہ نے جہاز کو حفاظتی حصار میں لے لیا،خصوصی پروٹوکول

یہ پیش رفت اس لیے اہم قرار دی جا رہی ہے کہ حالیہ کشیدہ صورتحال کے باعث آبنائے ہرمز سے تیل بردار جہازوں کی آمد و رفت انتہائی محدود ہو گئی ہے اور شپنگ کمپنیوں کے لیے خطرات اور غیر یقینی صورتحال میں اضافہ ہوا ہے۔

Scroll to Top