مہمند: ضلع مہمند میں منشیات کے خلاف جاری مہم کے تحت پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے افیون (پوست) کی کاشت کو ختم کر دیا۔
پولیس کے مطابق یہ کارروائی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رضا محمد کی ہدایات پر کی گئی، جس میں ایس ڈی پی او سرکل پڑانگ غار فرہاد علی کی نگرانی اور ایس ایچ او منصف خان کی قیادت میں پولیس ٹیم نے حصہ لیا۔
آپریشن کے دوران علاقہ اپر پڑانگ غار ڈبر میں پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے مختلف کاشتکاروں کی جانب سے 51 کنال رقبے پر کاشت کی گئی افیون (پوست) کی فصل کو مکمل طور پر تلف کر دیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اس آپریشن میں ایس آئی خان رحمان اور دیگر اہلکاروں نے حصہ لیا اور منشیات کے خاتمے کے لیے مؤثر اقدامات کیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں : حج آپریشن شروع، آج پہلی پروازیں عازمین کو مدینہ پہنچائیں گی
ڈی پی او مہمند نے واضح کیا ہے کہ منشیات کے خلاف کارروائیاں مسلسل جاری رہیں گی اور علاقے کو منشیات سے پاک بنانے کے لیے آخری پودے کے خاتمے تک آپریشن کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔
انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ منشیات کے خلاف اس مہم میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کا ساتھ دیں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع پولیس کو فراہم کریں۔





