اٹک میں کرکٹ کھیلتے ہوئے نوجوان کی اچانک موت

اٹک کے علاقے سیال میں کرکٹ میچ کے دوران افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں بیٹنگ کرتے ہوئے نوجوان کھلاڑی امان اللہ اچانک دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق پنڈی گھیب کے نواحی گاؤں کسراں سے تعلق رکھنے والا یہ نوجوان ریلوے گراؤنڈ میں میچ کے دوران بیٹنگ کر رہا تھا کہ اچانک اس کی طبیعت بگڑ گئی۔

کھلاڑیوں نے فوری طور پر طبی امداد اور گاڑی کا بندوبست کرنے کی کوشش کی تاہم اس دوران امان اللہ دم توڑ چکا تھا اور اسے اسپتال منتقل بھی نہ کیا جا سکا۔

کمنٹری کرنے والے نے بھی اس کی حالت خراب ہونے کا ذکر کیا تھا اور فوری مدد کی ہدایت دی گئی، لیکن بدقسمتی سے بروقت طبی امداد نہ مل سکی۔

واقعے کے بعد علاقے میں افسوس کی فضا ہے اور نوجوان کھلاڑی کی اچانک موت پر ساتھی کھلاڑی اور اہل علاقہ غمزدہ ہیں۔

Scroll to Top