راولپنڈی جلسہ کیوں منسوخ کیا؟اسد قیصر نے خاموشی توڑ دی، بڑی وجہ سامنے آگئی

راولپنڈی جلسہ کیوں منسوخ کیا؟اسد قیصر نے خاموشی توڑ دی، بڑی وجہ سامنے آگئی

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ راولپنڈی میں منعقد ہونے والا جلسہ مذاکرات کی وجہ سے ملتوی کیا گیا ہے۔

صوابی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ پی ٹی آئی نے سیاسی حکمت عملی کے تحت جلسے کو مؤخر کرنے کا فیصلہ کیا تاکہ کسی قسم کی غلط فہمی یا الزام تراشی کی گنجائش نہ رہے۔ ان کے مطابق پارٹی نہیں چاہتی کہ حکومت کو پی ٹی آئی کو موردِ الزام ٹھہرانے کے لیے کوئی اضافی جواز ملے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان پاکستان میں ہونے والے مذاکرات خوش آئند ہیں، اور اس سے خطے میں بہتری کی امید پیدا ہوتی ہے۔ اسد قیصر کا کہنا تھا کہ اگر عالمی سطح پر امن کے لیے مذاکرات ہو سکتے ہیں تو خطے کے ممالک کو بھی باہمی بات چیت کے ذریعے مسائل حل کرنے چاہئیں۔

سابق اسپیکر نے زور دیا کہ پاکستان کو ایک ذمہ دار کردار ادا کرتے ہوئے ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے اور مذاکراتی عمل کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

Scroll to Top