ہمارے صوبے کے پیسے نہیں دیے جارہے، علی امین گنڈاپور

افغانستان سے بات چیت کے لیے سیاسی اتحاد ضروری ہے، علی امین گنڈاپور

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا، علی امین خان گنڈا پور نے دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے افغانستان کے ساتھ بات چیت کی اہمیت پر زور دیا۔

 انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے قومی اتحاد کی ضرورت ہے اور اس مقصد کے لیے بات چیت ایک موثر طریقہ کار ہے۔

وزیراعلیٰ نے انکشاف کیا کہ افغانستان کے ساتھ بات چیت شروع کرنے کے لیے ایک جرگہ قائم کیا گیا تھا، تاہم اس کی پیش رفت اس وقت روک دی گئی ہے کیونکہ وفاقی حکومت کی طرف سے ٹرمز آف ریفرنس (ٹی او آرز) کی منظوری کا انتظار کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں خیبرپختونخوا کی معاشی صورتحال تینوں صوبوں سے بہتر ہے، علی امین گنڈاپور

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اس بات چیت کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانا اور خطے میں استحکام لانا ہے۔

علی امین خان گنڈا پور نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ بات چیت کی کامیابی کے لیے پاکستان کے تمام سیاسی اور عسکری اداروں کا تعاون ضروری ہے، تاکہ دہشت گردی کے مسئلے کا پائیدار حل نکالا جا سکے۔

Scroll to Top