صوبہ خیبر پختونخوا میں بنوں کے چھاؤنی ایریا میں ایک بار پھر چھوٹے اور بڑے دھماکوں کی آوازیں سنی گئی تاہم سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ چھاؤنی پر خوارج حملے کو ناکام بنانے کے دوران حاصل کیے گئے بارودی مواد کو ضائع کیا جا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بنوں کینٹ میں حملہ آوروں سے بارودی مواد برآمد کرنے کے بعد ضائع کیا گیا جس کی وجہ سےدھماکوں کی آواز سنی گئی ۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق کینٹ میں حملہ آوروں کی ناکامی کے بعد ان سے جو بارودی مواد برآمد کیا گیا تھا اسے ضائع کیا جا رہا ہے
جس سے دھماکے کی آوازیں سنائی دے رہی ہیںواضح رہے کہ بنوں کینٹ میں تین دھماکے ، عسکریت پسندوں کی فوجی چھائونی میں داخلے کی کوشش ناکام بنا دی گئی ۔
خیبر پختونخوا کے جنوبی شہر بنوں میں کینٹ کی دیوار کیساتھ بارودی مواد کے زور دار تین دھماکے ہوئے ہیں جس کے نتیجے میں مجموعی طورپر 12افراد ہلاک اور 30 سے زائد زخمی بھی ہوئے ہیں ، ہلاک اور زخمی ہونیوالوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہے ۔