پہلگام میں فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر کے حق میں نعرے،کشمیری نوجوان نے مودی کے فالس فلیگ آپریشن کوبے نقاب کردیا

مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام سے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس نے بھارتی قابض فوج اور مودی حکومت کی نیندیں اڑا دی ہیں۔

ایک نڈر کشمیری نوجوان نے پہلگام کے اسی مقام سے ویڈیو بنا کر جاری کی ہے جہاں بھارت نے حال ہی میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا تھا۔

کشمیری نوجوان نے اپنی ویڈیو میں مودی حکومت کے نام نہاد آپریشنز کو بے نقاب کرتے ہوئے اسے عالمی برادری کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی ناکام کوشش اور مودی کے لیے بڑی ذلت قرار دیا ہے۔

نوجوان کا کہنا تھا کہ بھارت جتنا بھی ظلم کر لے یا جھوٹے آپریشنز کا سہارا لے وہ کشمیریوں کے دلوں سے پاکستان کی محبت نہیں نکال سکتا۔

ویڈیو کے سب سے اہم حصے میں کشمیری نوجوان نے پاکستان کے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا۔ نوجوان نے انہیں “فیلڈ مارشل” کے لقب سے پکارتے ہوئے اپنی محبت کا کُھل کر اظہار کیا اور دعا کی کہ “انشا اللہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کشمیر کی آزادی کے مشن میں ضرور کامیاب ہوں گے”۔

اس واقعے نے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ بھارتی بندوقوں کے سائے میں بھی کشمیریوں کے حوصلے بلند ہیں اور وہ پاکستان کی عسکری قیادت کو اپنی امیدوں کا مرکز سمجھتے ہیں۔

Scroll to Top