اسٹیووٹکوف اور جیر ڈکشنر مذاکرات کے لئے ہفتے کو پاکستان جائیں گے ، ترجمان وائٹ ہاؤس

ترجمان وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری کردہ ایک اہم بیان کے مطابق، خصوصی ایلچی وٹکوف اور جیرڈ کشنر کل صبح دوبارہ پاکستان کا دورہ کریں گے۔

اس دورے کا بنیادی مقصد پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے براہِ راست مذاکرات میں شرکت کرنا ہے۔

ترجمان نے واضح کیا کہ یہ اہم مذاکرات پاکستان کی ثالثی میں منعقد ہو رہے ہیں۔

وائٹ ہاؤس نے اس پورے عمل کے دوران پاکستان کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک “بہترین دوست اور مؤثر ثالث” ثابت ہوا ہے جس کی کوششوں سے یہ مذاکرات ممکن ہو پائے ہیں۔

Scroll to Top