صدر مملکت آصف علی زرداری چین کے شہر چانگشا پہنچ گئے

صدر مملکت آصف علی زرداری چین کے شہر چانگشا پہنچ گئے، ہونان صوبائی عوامی کانگریس کے نائب چیئرمین ہو ژوشینگ نے صدران کا پرتپاک استقبال کیا۔

دورے کے دوران صدر زرداری چانگشا میں قیام کے دوران صوبائی قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے جن میں باہمی تعاون اور اقتصادی روابط کے فروغ پر بات چیت کی جائے گی۔

صدر آصف علی زرداری اپنے دورۂ چین کے دوران شاؤشان میں ماؤ زے تنگ کی جائے پیدائش کا دورہ بھی کریں گے۔

اس موقع پر پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زائی ڈونگ اور چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی بھی موجود تھے۔

دورۂ چین کے دوران سندھ حکومت اور چینی کمپنیوں کے درمیان مختلف معاہدوں پر دستخط بھی متوقع ہیں جو دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کو مزید مضبوط بنائیں گے۔

Scroll to Top