تمام کارڈزہمارےپاس ہیں ایرانی جب چاہیں ہم سےرابطہ کرسکتےہیں، صدر ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے پاس کچھ نہیں جبکہ تمام کارڈز امریکہ کے پاس ہیں، اور ایرانی جب چاہیں امریکا سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

امریکی ٹی وی چینل فاکس نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکی وفد پاکستان نہیں جا رہا، جیرڈ کشنر اور اسٹیو وٹکوف پاکستان جانے کے لیے تیار تھے تاہم انہیں روک دیا گیا، ٹرمپ نے واضح کیا کہ وفد نہ بھیجنے کا مطلب یہ نہیں کہ جنگ شروع ہونے جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ فی الحال دوبارہ جنگ کے بارے میں نہیں سوچ رہے اور سفارتکاری ٹیلیفون کے ذریعے بھی جاری رکھی جا سکتی ہے۔

صدر ٹرمپ نے ایران کی قیادت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہاں شدید انتشار اور کنفیوژن موجود ہے اور یہ واضح نہیں کہ اصل اختیار کس کے پاس ہے، ایران کے پاس کوئی مضبوط پوزیشن نہیں جبکہ تمام برتری امریکہ کے پاس ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کی قیادت کی تعریف بھی کی اور کہا کہ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل بہترین شخصیات ہیں، انہوں نے پاکستان کو ایک اچھا ملک قرار دیا۔

Scroll to Top