سورج مکھی کے بیج نہ صرف صحت کے لیے مفید سمجھے جاتے ہیں بلکہ بالوں کی خوبصورتی اور مضبوطی میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
ماہرینِ غذائیت کے مطابق ان بیجوں میں موجود وٹامن ای، زنک، آئرن اور اومیگا فیٹی ایسڈز بالوں کی جڑوں کو مضبوط بناتے ہیں اور انہیں گرنے سے بچانے میں مدد دیتے ہیں۔
تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ سورج مکھی کے بیجوں کا باقاعدہ استعمال سر کی جلد میں خون کی روانی بہتر کرتا ہے، جس سے بالوں کی نشوونما تیز ہوتی ہے۔
اس کے علاوہ وٹامن ای ایک طاقتور اینٹی آکسیڈنٹ کے طور پر کام کرتا ہے جو بالوں کو ماحولیاتی آلودگی اور نقصان دہ اثرات سے محفوظ رکھتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر ان بیجوں کو روزمرہ خوراک میں شامل کیا جائے تو خشکی، بالوں کا ٹوٹنا اور کمزوری جیسے مسائل میں نمایاں کمی آ سکتی ہے۔
سورج مکھی کے بیجوں کا تیل بھی بالوں میں لگانے سے نمی برقرار رہتی ہے اور بال نرم و ملائم ہو جاتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کیا آپ بھی دوپہر کو سوتے ہیں؟ نئی طبی تحقیق نے سب کو حیران کر دیا
تاہم ماہرین یہ بھی مشورہ دیتے ہیں کہ کسی بھی چیز کا حد سے زیادہ استعمال نقصان دہ ہو سکتا ہے اس لیے متوازن مقدار میں استعمال ہی بہتر نتائج دیتا ہے.





