میٹا کا ہزاروں ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل مچ گئی، جب میٹا نے بڑے پیمانے پر ملازمتوں میں کمی کے منصوبے کی تصدیق کر دی۔

کمپنی کی جانب سے سامنے آنے والے اس فیصلے کو بدلتی ترجیحات اور خاص طور پر مصنوعی ذہانت کے شعبے میں بڑھتی سرمایہ کاری سے جوڑا جا رہا ہے۔

میٹا جو فیس بک کی مالک کمپنی بھی ہے نے واضح کیا ہے کہ وہ تقریباً آٹھ ہزار ملازمین کو فارغ کرنے جا رہی ہے، اس اقدام کا بنیادی مقصد کارکردگی کو بہتر بنانا اور وسائل کو زیادہ مؤثر انداز میں استعمال کرتے ہوئے مستقبل کی سرمایہ کاری کے لیے جگہ پیدا کرنا ہے۔

اس کے ساتھ ہی کمپنی نے یہ بھی عندیہ دیا ہے کہ تقریباً چھ ہزار خالی آسامیوں پر فی الحال نئی بھرتیاں نہیں کی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: سپارکو کی بڑی کامیابی، مقامی طور پر تیار کردہ سیٹلائٹEO-3کوخلا میں بھیج دیا

ماہرین کے مطابق یہ قدم اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ میٹا اپنی حکمتِ عملی کو ازسرِ نو ترتیب دیتے ہوئے جدید ٹیکنالوجیز، خصوصاً اے آئی، پر بھرپور توجہ مرکوز کر رہی ہے۔

Scroll to Top