حملہ آور کو گرفتار کرلیا گیا اور وہ زندہ ہے، امریکی صدر ٹرمپ

واشنگٹن ڈی سی میں پیش آنے والے فائرنگ واقعے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملہ آور کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور وہ زندہ حالت میں ہے۔

صدر ٹرمپ نے سوشل ٹرتھ پر اپنے بیان میں کہا کہ یہ ایک غیر معمولی شام تھی تاہم سیکرٹ سروس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے انتہائی شاندار، فوری اور بہادرانہ کارروائی کرتے ہوئے صورتحال پر قابو پا لیا۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ شوٹر کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور وہ اس پیش رفت پر سیکیورٹی اداروں کے کردار کو سراہتے ہیں، صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ ، خاتون اول ، نائب صدر اور کابینہ کے تمام اراکین محفوظ ہیں۔

 تقریب میں 2ہزار 600 شخصیات موجود تھے ، خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، ایف بی آئی نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وائٹ ہاؤس میں کورسپونڈنٹ ڈنر کے دوران فائرنگ، صدر ٹرمپ محفوظ رہے

اپنے بیان میں ٹرمپ نے مزید کہا کہ انہوں نے تجویز دی تھی کہ شو کو جاری رہنے دیا جائے تاہم حتمی فیصلہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ہدایت کے مطابق ہوگا، متعلقہ ادارے جلد صورتحال کے حوالے سے فیصلہ کریں گے۔

صدر ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ واقعے کے باعث شام کی منصوبہ بندی متاثر ہوئی ہے اور آئندہ اقدامات کے لیے صورتحال کا ازسرِنو جائزہ لیا جائے گا۔

Scroll to Top