بانی تحریک انصاف عمران خان کی ہمشیرہ نورین خان نے پی ٹی آئی کےخیبر پختونخوا کے منتخب نمائندوں کی اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج میں عدم شرکت کے سوال درعمل دیتے ہوئےکہا ہے کہ وہ اس معاملے پر کچھ نہیں کہیں گی لیکن خیبرپختونخوا کی عوام اس پر خفا ہوتی ہے۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عوام کہتی ہے کہ ان نمائندوں کو یہاں آنا چاہیے کیونکہ انہوں نے ہی ان کو منتخب کیا اور ووٹ دیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میرا خیال ہے کہ ان نمائندوں کو اپنی سیاست کے لیے بھی یہاں آنا چاہیے تھا کیونکہ عمران خان ان کے لیڈر ہیں اور انہوں نے بڑی محبت سے ان سب کی تربیت کی ہے۔
نورین خان کا کہنا تھا کہ اب اگر وہ نہیں آتے تو ہم تو کچھ نہیں کر سکتےلیکن ہم یہاں آتے رہیں گے۔
اپنی گفتگو میں انہوں نے واضح کیا کہ مخالفین یہ کوشش کرتے ہیں کہ ہم نہ آئیں لیکن چاہے جو بھی رکاوٹ ہوہم ہمیشہ یہاں آئیں گے۔
انہوں نے سوشل میڈیا پر بیرسٹر گوہر کو ہٹانے کے حوالے سے چلنے والی مہم کو بھی مسترد کردیا۔





