حکومت سے ایک لاکھ روپے حاصل کرنے کا آسان اور مکمل طریقہ جانیں

پنجاب میں بیواؤں اور یتیم بچوں کی مالی معاونت کے لیے “رحمت کارڈ پروگرام” کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا ہے، جس کا مقصد مستحق خاندانوں کو براہ راست مالی امداد فراہم کرنا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے شروع کیے گئے اس پروگرام کے تحت مستحق بیواؤں اور یتیم بچوں کو فی کس ایک لاکھ روپے کی مالی امداد دی جائے گی۔ حکام کے مطابق اس منصوبے کے لیے صوبائی زکوٰۃ فنڈ سے 5 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

پروگرام کے تحت صرف شرعی طور پر زکوٰۃ کے مستحق مسلم بیوائیں اور یتیم بچے ہی اس امداد کے اہل ہوں گے، جبکہ سرکاری ملازمین، پنشنرز اور صاحبِ حیثیت افراد کو اس اسکیم سے مستثنیٰ رکھا گیا ہے۔

درخواست دینے کے لیے شہریوں کو موبائل ایپ کے ذریعے رجسٹریشن کی سہولت فراہم کی گئی ہے، جبکہ مزید معلومات اور رہنمائی کے لیے 1077 ہیلپ لائن پر بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بابر اعظم کی کامیابی کی امید، شاداب خان کا جذباتی بیان سامنے آ گیا

حکام کے مطابق مستحق افراد کا انتخاب پنجاب سماجی و اقتصادی رجسٹری (پی ایس ای آر) کے ڈیٹا بیس کی بنیاد پر کیا جائے گا۔ جن افراد کا ریکارڈ موجود نہیں ہوگا ان کی تصدیق نادرا کے ذریعے کی جائے گی۔

مزید بتایا گیا ہے کہ مالی امداد کی ادائیگی جدید اور شفاف نظام کے تحت جیز کیش والٹ اکاؤنٹ کے ذریعے کی جائے گی تاکہ مستحق افراد کو بغیر کسی تاخیر اور آسان طریقے سے رقم فراہم کی جا سکے۔

Scroll to Top