موسم پھر بدلنے والا ہے! مزید بارشوں کا امکان، محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی

موسم پھر بدلنے والا ہے! مزید بارشوں کا امکان، محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی

محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں مئی کے دوران غیر معمولی بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے الرٹ جاری کر دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق شمالی علاقوں میں موسلادھار بارشوں کا امکان ہے، جبکہ خیبرپختونخوا، آزاد کشمیر اور شمالی پنجاب میں زیادہ بارشیں متوقع ہیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شدید بارشوں کے باعث پہاڑی علاقوں میں لینڈسلائیڈنگ کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ اسی طرح خیبرپختونخوا اور شمالی بلوچستان میں فلیش فلڈ کا خطرہ بھی موجود ہے، جبکہ بڑے شہروں میں اربن فلڈنگ اور نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کے امکانات ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہ سکتا ہے، تاہم اس دوران گرمی کی شدت بھی برقرار رہنے کا امکان ہے۔

مزید کہا گیا ہے کہ پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے بعض علاقوں میں ہیٹ ویو جیسی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے، جبکہ آندھی، طوفان اور ژالہ باری سے فصلوں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Scroll to Top