عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ،صبح صبح شہریوں کیلئے اچھی خبر آگئی

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ،صبح صبح شہریوں کیلئے اچھی خبر آگئی

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، تاہم اس کے باوجود قیمتیں 100 ڈالر فی بیرل سے اوپر برقرار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت 108 ڈالر فی بیرل کی سطح پر موجود ہے، جبکہ یو اے ای کا مربن خام تیل 106 ڈالر فی بیرل میں ٹریڈ ہو رہا ہے۔ اسی طرح امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی 100.6 ڈالر فی بیرل پر فروخت ہو رہا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق توانائی منڈیوں میں غیر یقینی صورتحال بدستور قائم ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز میں جاری کشیدگی اور بحری نقل و حمل میں رکاوٹوں کے باعث خام تیل کی قیمتوں پر دباؤ برقرار ہے۔

ماہرین کے مطابق اگر جغرافیائی کشیدگی میں اضافہ ہوا تو توانائی کی عالمی قیمتوں میں مزید اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آ سکتا ہے۔

Scroll to Top