اگلے24گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا ؟محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

اگلے24گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا ؟محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

محکمہ موسمیات نےکل جمعہ کے روز ملک کے بیشتر حصوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور اس کے گردونواح سمیت خیبرپختونخوا کے تمام اضلاع میں سورج کی تپش برقرار رہے گی اور موسم گرم و خشک رہے گا۔

اسی طرح پنجاب کے بیشتر علاقوں میں بھی گرمی کا راج رہے گا، تاہم صوبے کے جنوبی اضلاع جن میں ملتان، بہاولپور، بہاولنگر، ڈیرہ غازی خان، راجن پور، لیہ، بھکر اور رحیم یار خان شامل ہیں، وہاں موسم شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔

بلوچستان کے حوالے سے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صوبے کے بیشتر اضلاع میں گرمی اور خشکی برقرار رہے گی، جبکہ سبی، کوہلو، ڈیرہ بگٹی، نصیر آباد اور لسبیلہ جیسے جنوبی علاقوں میں شدید گرمی کے ساتھ ساتھ بعد از دوپہر گرد آلود ہوائیں چلنے کی بھی توقع ہے۔

سندھ کے حالات بھی کچھ مختلف نہیں جہاں بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا، جبکہ کشمیر اور گلگت بلتستان کے پہاڑی علاقوں میں بھی موسم خشک رہنے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔

آج ریکارڈ کیے گئے درجہ حرارت کے مطابق ملک کا گرم ترین علاقہ دادو رہا جہاں پارہ 47 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا، جبکہ تربت، موہنجو داڑو اور لاڑکانہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ شدید گرمی کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال یقینی بنائیں۔

Scroll to Top