پاکستان میں ڈبل اور جوائنٹ ڈگری پروگرام متعارف

ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے طلبہ کیلئے ڈبل اور جوائنٹ ڈگری پروگرام متعارف کرانے کی منظوری دے دی ہے۔

،جوائنٹ ڈگری پروگرام کے تحت اب طالب علم ایک ہی وقت میں دو مختلف ڈگری پروگرامز میں داخلہ لے سکیں گے۔

نئے نظام کے مطابق دونوں پروگرامز کا ایک ہی شعبے سے تعلق ہونا ضروری نہیں ہوگا، جبکہ اس سے قبل طلبہ صرف ایک وقت میں ایک ہی ڈگری پروگرام میں داخلہ لینے کے اہل تھے۔

ایچ ای سی حکام کے مطابق جوائنٹ ڈگری پروگرام کے تحت طلبہ اپنی تعلیم کا نصف حصہ ایک یونیورسٹی اور باقی نصف دوسری یونیورسٹی میں مکمل کرسکیں گے۔ اس پروگرام کے آغاز کیلئے متعلقہ جامعات کے درمیان مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) اور ایچ ای سی کی باقاعدہ منظوری لازمی ہوگی۔

یہ سہولت نہ صرف پاکستان کی جامعات کے درمیان بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی دستیاب ہوگی۔ ایچ ای سی کمیشن نے ڈبل اور جوائنٹ ڈگری پروگرامز کے اجراء کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے

Scroll to Top