بارشوں کا نیا سلسلہ، 11 تا 12 مئی ملک کے بالائی علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی

بارشوں کا نیا سلسلہ، 11 تا 12 مئی ملک کے بالائی علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی

ملک کے مختلف علاقوں میں بارش، آندھی اور ژالہ باری کا امکان، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری

محکمہ موسمیات نے 11 سے 12 مئی کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے مختلف شہروں کے لیے موسمی الرٹ جاری کر دیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ 10 مئی سے بالائی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے، جس کے نتیجے میں کشمیر، گلگت بلتستان، مری، گلیات، اسلام آباد اور راولپنڈی میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

پنجاب کے مختلف اضلاع لاہور، قصور، پتوکی، شیخوپورہ، اوکاڑہ، نارووال، سیالکوٹ اور گوجرانوالہ میں طوفانی ہواؤں، گرج چمک اور موسلادھار بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

خیبرپختونخوا کے علاقوں پشاور، مردان، سوات، چترال، کوہاٹ اور ایبٹ آباد میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

اسی طرح بلوچستان کے مختلف اضلاع کوئٹہ، ژوب، زیارت، قلات اور شمالی علاقوں میں بارش اور آندھی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

دوسری جانب کراچی، حیدرآباد، میرپورخاص اور تھرپارکر میں تیز ہواؤں کی پیشگوئی کی گئی ہے جبکہ جنوبی پنجاب اور بلوچستان کے میدانی علاقوں میں شدید گرمی برقرار رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے، غیر ضروری سفر سے گریز کرنے اور محفوظ مقامات پر رہنے کی ہدایت کی ہے۔ سیاحوں کو بھی موسمی صورتحال سے باخبر رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

مزید برآں کاشتکاروں کو فصلوں اور مویشیوں کے تحفظ کے لیے پیشگی اقدامات کرنے کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہے۔

Scroll to Top