بھارتی مقبوضہ کشمیر کے شہر سری نگر کی آزادی کی امید فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، بنیان مرصوص کا ایک سال مکمل ہونے پر سری نگر سے کشمیری مسلمان کا فیلڈ مارشل عاصم منیر کےلئے جذباتی پیغام وائرل ہو رہا ہے۔
ویڈیو پیغام میں مقبوضہ کشمیر شہری بنیان مرصوص کا ایک سال مکمل ہونے پر پاکستانی قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج وہ تاریخی دن ہے جب پاکستان نے بھارت کا غرور خاک میں ملایا تھا۔
🚨🚨پاکستان میں جشن جبکہ بھارت میں سوگ کا سماں، کشمیری مسلمان بیان المرصوص کی خوشیوں میں شریک، کشمیر کی آزادی کی امید فیلڈ مارشل سید عاصم منیر۔ بیان المرصوص کا ایک سال مکمل ہونے پر سری نگر سے کشمیری مسلمان کا فیلڈ مارشل عاصم منیر کےلئے جذباتی پیغام pic.twitter.com/oUX48AehVv
— Pakhtun Digital (@PakhtunDigital) May 10, 2026
شہری نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی قیادت میں پاکستانی فوج نے بھارت کو شکست دی اور بھارت کے آٹھ رافیل طیارے مارگرائے ، ائیر ہیڈکوارٹر پر قبضہ کیا اور ایئر بیسز اڑا کر رکھ دیے ۔
یہ بھی پڑھیں : معرکہ حق کی فتح کی تقریبات: اسلام آباد میں کن روٹس پر پابندی؟ شہریوں کیلئے اہم خبر
شہری نے مزید کہا کہ اتنا نقصان پہنچا کہ بھارت آج تک اسے نہیں بھول پا رہا ۔
کشمیری شہری نے مزید کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ آپ ہمیں ان بے غیرت حکمرانوں (مودی سرکار) سے آزاد کرائیں گے آج پورا جموں کشمیر آپ کی طرف دیکھ رہا ہے





