اسلام آباد: معرکہ حق کی فتح کی تقریبات کے سلسلے میں اسلام آباد کی متعدد شاہراہوں پر ٹریفک کی بندش اور متبادل راستوں کی فراہمی کے حوالے سے جامع ٹریفک پلان سامنے آگیا ہے۔ اسلام آباد پولیس کی جانب سے جاری کردہ معلومات کے مطابق یہ اقدامات شام 4 بجے سے رات 12 بجے تک نافذ ہوں گے۔
اسلام آباد پولیس کے مطابق سری نگر ہائی وے، کوڑیانوالہ چوک سے پشاور موڑ تک دونوں طرف ٹریفک کے لیے بند رہے گی۔
یہ بھی پڑھیں : وزیراعظم شہبازشریف کا10مئی کویوم معرکہ حق سےمنسوب کرنےکااعلان
اسی طرح اسلام آباد ایکسپریس وے پر فیض آباد سے خیابان چوک تک فیصل ایونیو کی جانب آنے جانے والی ٹریفک بھی بند ہوگی۔ ان شاہراہوں کی بندش سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا نہ ہو، اس لیے متبادل راستے تجویز کیے گئے ہیں۔
اسلام آباد پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ متبادل راستوں پر عمل کریں۔ موٹر وے یا اسلام آباد چوک سے بھارہ کہو یا مری کی طرف جانے والی ٹریفک کو 9th ایونیو سے کرنل شیر خان روڈ (آئی جے پی ) استعمال کرتے ہوئے براستہ مری روڈ سفر کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اہم
تبدیلی وقت
ڈائیورشن پلان بابت معرکہ حق مورخہ 10 مئی 2026شام 04 بجے سے رات 12 بجے تک اسلام آباد کی مختلف شاہراہوں پر ٹریفک ڈائیوریشن لگائی جائیں گی۔
1۔ سری نگر ہائی وے، کوڑیانوالہ چوک سے پشاور موڑ تک دونوں اطراف ٹریفک کے لیے بند رہے گی۔
2۔ اسلام آباد ایکسپریس وے فیض آباد…
— Islamabad Police (@ICT_Police) May 10, 2026
اسی طرح مری یا بھارہ کہو سے موٹروے کی طرف سفر کرنے والے شہریوں کو مری روڈ سے فیض آباد کی جانب سفر کرتے ہوئے کرنل شیر خان روڈ (آئی جے پی ) اور 9th ایونیو استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
موٹروے سے ریڈ زون یا اس سے ملحقہ سیکٹرز کی طرف سفر کرنے والے حضرات کو پشاور موڑ سے 9th ایونیو پر سفر کرتے ہوئے جناح ایونیو یا مارگلہ روڈ استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : معرکہ حق میں بھارتی جارحیت کا منہ تو ڑ جواب دیا گیا ،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
ریڈ زون یا اس سے ملحقہ سیکٹرز کے رہائشیوں کو راولپنڈی یا موٹروے کی طرف جانے کے لیے مارگلہ روڈ یا جناح ایونیو سے 9th ایونیو پر سفر کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ایکسپریس وے سے اسلام آباد کے سیکٹرز کی طرف سفر کرنے والے افراد کو فیض آباد سے کرنل شیر خان روڈ (IJP) استعمال کرتے ہوئے 9th ایونیو پر سفر کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ راولپنڈی سے اسلام آباد جانے والے افراد کو کرنل شیر خان روڈ (آئی جے پی ) سے فقیر ایپی روڈ یا 9th ایونیو استعمال کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔
اس کے علاوہ راولپنڈی اسکیم تھری یا عمار چوک سے آنے والی ٹریفک کو راول روڈ سے چاندی چوک مری روڈ سے کلب روڈ استعمال کرتے ہوئے ریڈ زون، بھارہ کہو یا مری کی طرف جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
مری یا بھارہ کہو سے کورال چوک یا روات ٹی کراس ( جی ٹی روڈ) کی طرف سفر کرنے والے افراد کو کورنگ روڈ بنی گالہ سے پارک روڈ پر سفر کرتے ہوئے لہتراڑ روڈ استعمال کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : معرکہ حق،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں افواج پاکستان نے دشمن کو دندان شکن جواب دیا، صدر زرداری
پشاور موڑ سے کورال یا روات ٹی کراس( جی ٹی روڈ) کی طرف جانے والے افراد کو 9th ایونیو سے اسٹیڈیم ڈبل روڈ سے راول روڈ استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
پولیس کی جانب سے یہ بھی بتایا گیا کہ شام 3 بجے سے رات 12 بجے تک تمام ایل ٹی وی گاڑیوں کو روات ٹی کراس سے راولپنڈی کی طرف موڑ دیا جائے گا۔ مزید براں، 10 مئی 2026 کو صبح 4 بجے سے رات 12 بجے تک ہر قسم کی ہیوی ٹریفک (HTV) کا داخلہ اسلام آباد میں بند کر دیا جائے گا۔
اسلام آباد پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ جاری کردہ ٹریفک ڈائیورشن پلان پر عمل کریں اور اپنی سفر کی منصوبہ بندی میں ان ہدایات کو مدنظر رکھیں تاکہ تقریبات کے دوران ٹریفک کی بندش سے بچا جا سکے اور عوامی سہولت کو یقینی بنایا جا سکے۔





