خیبرپختونخوا محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ نے 32 افسران کے تبادلے کر دیے

محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ خیبرپختونخوا نے 32 افسران کے تبادلے کیے ہیں جن میں گریڈ 18 کے 14 پلاننگ آفیسرز اور گریڈ 17 کے 18 پلاننگ آفیسرز شامل ہیں۔ یہ تبادلے دو الگ الگ نوٹیفکیشنز کے تحت کیے گئے ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مختلف افسران کو مختلف محکموں میں نئی تعیناتیاں دی گئی ہیں۔

گریڈ 18 کے افسران میں سمیع الدین بنگش کو محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کا سینئر پلاننگ آفیسر، فرہاد احمد کو اسسٹنٹ چیف رورل ڈویلپمنٹ سیکشن، ہدایت اللہ خان کو کمیونیکیشن سپیشلسٹ یو پی یو اور تحصیل زمان کو اکنامسٹ ایریگیشن ڈیپارٹمنٹ میں تعینات کیا گیا ہے۔

مزید برآں، گریڈ 17 کے افسران میں مختیار احمد کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایم اینڈ ای، محمد خانان کو ریسرچ آفیسر پی ایس ڈی پی، اسرار احمد اور نوید اللہ کو ریسرچ آفیسر گورننس اینڈ ریونیو سیکشن پی اینڈ ڈی میں تعینات کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ کئی افسران کو مختلف محکموں میں پلاننگ آفیسرز اور دیگر اہم عہدوں پر مقرر کیا گیا ہے۔

Scroll to Top