آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے 20 نومبر کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے جس کے تحت پٹرول کی قیمت میں ایک روپے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت برقرار رکھی گئی ہے۔
جاری کردہ نوٹی فیکشن کے مطابق ایک روپے اضافے کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 323 روپے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہےتاہم ڈیزل کی قیمت میں کسی قسم کا ردوبدل نہیں کیا گیا اور وہ 355 روپے فی لیٹر پر برقرار رہے گی۔
یہ بھی پڑھیں : 22 ہزار ارب خرچ اور شہر بدحال: 18 سالہ حکمرانی کے باوجود کراچی کے مسائل حل نہ ہونے پر مصطفیٰ کمال پیپلز پارٹی پر برس پڑے
اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی ان نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات بارہ بجے کے بعد ہوگا۔





